Subscribe Us

Recent in Sports

3/Sports/post-list

سعودی عرب کے 150 شہزادے کورونا میں مبتلا، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان آئسولیٹ، شاہی خاندان کیلئے 500 بیڈز تیار

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 150 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو محفوظ مقام پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کا نشانہ بننے والوں میں شاہی خاندان کے سینئر اور جونیئر افراد شامل ہیں۔
سعودی  دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود بھی کورونا کا نشانہ بنے ہیں، ان کی عمر 70 سال کے قریب ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ہسپتال کے عملے میں سے کوئی شخص کورونا سے متاثر ہوا تو اس کا علاج نسبتاً کم درجے کے ہسپتال میں کیا جائے گا تاکہ شاہی خاندان کے افراد کیلئے ہسپتال میں جگہ بچی رہے۔
سعودی عرب کےبہت سے شہزادے یورپ اور امریکہ جاتے رہتے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ وہاں سے کورونا وائرس اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے شاہ سلمان کو جدہ کے قریب ایک جزیرے پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان کو بحیرہ احمر کے پاس ایک جزیرے پر بھیجا گیا ہے۔
سعودی عرب کے 150 شہزادے کورونا میں مبتلا، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان آئسولیٹ، شاہی خاندان کیلئے 500 بیڈز تیار سعودی عرب کے 150 شہزادے کورونا میں مبتلا، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان آئسولیٹ، شاہی خاندان کیلئے 500 بیڈز تیار Reviewed by movies dramas and artical on April 10, 2020 Rating: 5

No comments:

Music

2/Music/grid-big
Powered by Blogger.