گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔
راولپنڈی کے مکین بھی لاک ڈاؤن میں تو ہیں لیکن صبح کی سیر، یوگا اور ورزش کی روایت بڑھتی دکھائی دے رہی ہے
پاکستان میں رواں ہفتے کورونا وائرس سے دیہاڑی داروں کو مالی مشکلات کے پیش نظر وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد جو 12 ہزار روپے کی امدادی رقوم ادا کی گئیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سنیچر 11 اپریل کو کراچی کی 11 یونین کونسلز کے متعدد علاقوں کو سیل کیا گیا۔
لاہور کی ایک مسجد شب برات کے موقع پر روشن تو ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسجد کے بجائے لوگوں نے اس بار گھروں میں شب بیداری اور عبادت کی۔
تمام مذاہب کے اکابرین نے آٹھ اپریل کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جانے والے دعا میں شرکت کی۔
ملک میں بلڈ بینکس میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لگایا جانے والا ایک کیمپ جہاں لوگوں نے خون عطیہ کیا
نو اپریل کو ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت سندھ حکومت اور نجی شعبے کے پاس صرف چھ ہزار کٹس رہ گئی ہیں۔
پاکستان کی حکومت نے گذشتہ ہفتے ملک میں آٹے اور چینی کے بحران پر ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی اور وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے قبل 25 اپریل تک مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا انتظار کریں گے۔ جبکہ چھ اپریل کو کئی وفاقی وزرا بشمول مخدوم خسرو بختیار اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پس منظر میں انڈر ٹرائل قیدیوں (ایسے قیدی جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں) کی رہائی سے متعلق اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس کی طرف سے جاری احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور ان ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کا بھی حکم دیا
کورونا وائرس سے ریسکیو 1122 کی راولپنڈی ٹیم کا ایک اہلکار متاثر ہوا، اتوار تک سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کویڈ 19 کے نتیجے میں اموات کی کل تعداد 88 ہے جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 5177 ہے۔
گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں bbc urdu
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 13, 2020
Rating:











No comments: