Subscribe Us

Recent in Sports

3/Sports/post-list

سندھ میں لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیا ، آج اس کا 22 واں روز ہے،جبکہ خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پراب تک 6 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ اس کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 1885 ہے۔
کراچی پولیس کا کہناہے کہ لاک ڈاؤن کے 21 ویں روز شہر سے 580 افراد کو گرفتار کیا گیا، 11 یونین کونسلز کی مختلف مرکزی شاہراہیں، متاثرہ گلی اور محلے جزوی سیل کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شہر قائد میں یونین کونسل 22 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یو سی 23 ڈالمیا، یو سی 24 جمالی کالونی جزوی سیل ہیں، جبکہ گلشن اقبال کی یو سی 24، 26 ، 28 اور 31 کے مخصوص علاقے بھی سیل ہیں۔
اس کے علاوہ یو سی 27 پہلوان گوٹھ، یو سی 29 گلزار ہجری، یو سی 30 صفورہ کی مختلف گلیاں سیل ہیں، گلستان جوہر اور فیصل کنٹونمنٹ کے بھی مخصوص علاقوں کو سیل کیا گیا ہے اور یونیورسٹی روڈ کو رات کے اوقات میں مکمل سیل کردیا جاتاہے
سندھ میں لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل سندھ میں لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل Reviewed by movies dramas and artical on April 12, 2020 Rating: 5

No comments:

Music

2/Music/grid-big
Powered by Blogger.