وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ضلع جنوبی میں بھی کچھ ایسے علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، مکیش چاولہ، امتیاز شیخ، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، فیصل ایدھی، کور 5، رینجرز، ایف آئی اے، امیگریشن، پاک بحریہ، اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صورتحال پریشان کن ہے اور ضلع شرقی میں حکومت نے 11 یونین کونسلز سیل کروائی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں بھی کچھ علاقے سیل کیے جائیں گے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ ان میں کون سے علاقے شامل ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مصدقہ متاثرین کی عمروں کے حوالے سے بتایا کہ 64 افراد کی عمریں 1 تا 10 سال ہے، 104 کی عمریں 11 تا 20 سال، 270 کی 21 تا 30 سال، 227 کی 36 تا 40 سال، 182 کی 41 تا 50 سال، 197 کی 51 تا 60 سال، 135 کی 61 تا 70 سال،41 کی 71 تا 80 سال اور 5 افراد کی عمریں 81 تا 90 سال ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ متاثرہ افراد کی عمروں کا گروپ 21 تا 60 سال کے درمیان ہے۔
کراچی میں 11 یونین کونسلز سیل، پنجاب میں 74 نئے متاثرین، کُل تعداد 4975
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 11, 2020
Rating:
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 11, 2020
Rating:


No comments: