Subscribe Us

Recent in Sports

3/Sports/post-list

کراچی کے 20 ڈاکٹروں و طبی عملے میں کورونا کی تشخیص

ملتان کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال کے مطابق عباسی شہید اسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال، سول اسپتال اور شہید بینظیر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کےافراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال کا مزید کہنا ہے کہ آئسولیشن اختیار کرنے والے ڈاکٹروں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔
ادھر آغا خان اسپتال کراچی نے کورونا وائرس کی اسکرینگ اور ٹیسٹ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈاکٹر زاور طبی عملے سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کچھ اسٹاف کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہے۔
کورونا کی تصدیق کے بعد 63 ڈاکٹرز اور 26 پیرا میڈکس اسٹاف کو احتیاطاً آئسولیٹ کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر ز سمیت عملے کے کسی بھی فرد کو گھر نہیں بھیجا گیا ہے۔
اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ عملے میں کورونا وائرس دو روزپہلے انتقا ل کرنےو الے ایک مریض سے پھیلا ہے۔
کراچی کے 20 ڈاکٹروں و طبی عملے میں کورونا کی تشخیص کراچی کے 20 ڈاکٹروں و طبی عملے میں کورونا کی تشخیص Reviewed by movies dramas and artical on April 12, 2020 Rating: 5

No comments:

Music

2/Music/grid-big
Powered by Blogger.