کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے۔
کہاں کہاں کتنے مریض ؟
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2864، سندھ 1411، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر 35، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 216 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
معیشت بچائیں یا انسانی جانیں؟
سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں توسیع اورنرمی سےمتعلق الگ الگ سفارشات تیار کرلی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین اور نجی و سرکاری شعبے کے ماہرین صحت لاک ڈاؤن سخت کرنے اور صنعتکار، کراچی چیمبر اور اسمال ٹریڈرز لاک ڈاؤن ختم کرنے کےلیے سندھ حکومت پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جس کے باعث صوبائی حکومت کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہورہا ہے کہ معیشت کو بچایا جائے یا انسانی جانیں۔
پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز سیل
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا سے اپنے پیاروں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔ ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
3 روز میں 16 ارب 58 کروڑ روپے تقسیم
کورونا کا دوسرا مرحلہ زیادہ خطرناک
انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر وپیتھالوجسٹ پروفیسر رفیق خانانی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وائرس کی ایک سے دوسروں میں منتقلی شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ پاکستان میں اس وائرس کا دوسرا مرحلہ شدت سے بگڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اگرعوام نے اس مرحلے کو سنجیدہ نہ لیا تو شدید تباہی ہوسکتی ہے۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 5170 ہوگئی، 88 افراد جاں بحق
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 12, 2020
Rating:
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 12, 2020
Rating:


No comments: