
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 211 کیس سامنے آنے کے بعد یہاں اس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 707 ہو گئی، جبکہ 3 مزید کورونا مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔
ملک میں 4 ہزار 514 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 97 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 826 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 24 ہو گئیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 452 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 31 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے 800 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 35 ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 231 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 224 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 131 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 43 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا مریض5707، اموات 96
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 13, 2020
Rating:

No comments: