وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیراعظم کےہمراہ میڈیا بریفنگ میں کورونا وائرس پر فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ عمران خان نے میری بات مان کر کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں کورونا پازیٹو شخص سے ملاقات کی ،اس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے وہ وائرس کا ٹیسٹ کروائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے 15 اپریل کو عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی اور انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا ۔
اسلام آباد میں موجود فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
فیصل ایدھی کا ویڈیو پیغام
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ
کورونا وائرس کی وبا کے خلاف پوری دنیا جنگ لڑ رہی ہے، ہیلتھ ورکرز لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں، میرا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا اور ٹھیک ہوگئے، میں بھی جلد صحتیاب ہوجاؤں گا، دنیا اس کا مقابلہ کر رہی ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
ایدھی ورکرز کو پیغام دیتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ پریشان نا ہوں ، لوگوں کی خدمت کا کام ہمارے تمام ورکرز جاری رکھیں، میں تمام ورکرز سے فون پر رابطے میں رہوں گا۔
وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 21, 2020
Rating:
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 21, 2020
Rating:




No comments: