کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر میمن گوٹھ تھانے کا سپاہی وقاص کرونا وائرس کا شکار ہو گیا ۔پولیس کے مطابق وقاص کی والدہ 12اپریل کو انتقال کر گئی تھیں ، وہ کرونا کی سسپیکٹ پیشنٹ تھی ۔ والدہ کے انتقال کے بعد کانسٹیبل وقاص اور اس کے بھائی کا کرونا کا ٹیسٹ ہوا تھا ۔وقاص کا ٹیسٹ پوزیٹو جبکہ اس کے چھوٹے بھائی کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جسکے بعد وقاص کو اسپتال کےآئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق وقاص 12 اپریل سے والدہ کے انتقال کی وجہ سے چھٹی پر تھا۔اتوار کو چھٹی کے بعد وہ تھانے آیا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وقاص کی طبیعت بہتر ہے ،اسے کچھ دن آئسولیشن میں رکھا جائے گا جسکے بعد اسکادوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا
ملیر میمن گوٹھ تھانے کا سپاہی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگیا
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 20, 2020
Rating:
Reviewed by movies dramas and artical
on
April 20, 2020
Rating:


No comments: