Subscribe Us

Recent in Sports

3/Sports/post-list

رحمٰن ملک کا خاتو ن پولیس افسر پر حملے کا نوٹس

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کراچی میں خاتون پولیس افسر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔
رحمٰن ملک نے آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیل دریافت کی۔
سینیٹر رحمٰن ملک نے آئی جی سندھ سے خاتون ایس ایچ او پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔
رحمٰن ملک نے آئی جی سندھ کو تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں مشتعل افراد کا دوران لاک ڈاؤن اکٹھا ہونا اور پولیس پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور پابندی کے باوجود اصفہانی مسجد میں نماز جمعہ کا بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔ پولیس نے روکا تو لوگوں نے پتھراؤ شروع کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون ایس ایچ او زخمی ہوگئیں۔
سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حملے کا نوٹس لیا اور ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ مسجد انتظامیہ اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
رحمٰن ملک کا خاتو ن پولیس افسر پر حملے کا نوٹس رحمٰن ملک کا خاتو ن پولیس افسر پر حملے کا نوٹس Reviewed by movies dramas and artical on April 10, 2020 Rating: 5

No comments:

Music

2/Music/grid-big
Powered by Blogger.