Subscribe Us

Recent in Sports

3/Sports/post-list

شاہ رخ خان پیاروں سے ہاتھ ملانے کو ترسنے لگے

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ اِس مشکل وقت میں وہ لمحے یاد آتے ہیں جب ہم اپنے پیاروں سے ہاتھ ملاتے تھے۔
دُنیا بھر میں پہلے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ماہرین کی جانب سے کچھ احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں جن میں سب سے اہم تدبیر یہ ہے کہ نہ تو ہمیں کسی سے ہاتھ ملانا ہے اور نہ ہی کسی سے گلے ملنا ہے بلکہ معاشرتی دوری اختیار کرتے ہوئے رہنا ہے۔
ایسے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان اُن لمحوں کو یاد کرنے لگے ہیں جب وہ اپنے پیاروں سے ہاتھ ملاتے تھے اور اُن سے گلے ملتے تھے۔
شاہ رُخ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی
بالی ووڈ کنگ نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ ہم سب ابھی زندگی کے جس دور سے گُزر رہے ہیں اُس میں ہمیں وہ وقت بہت زیادہ یاد آرہا ہے کہ جب ہم اپنے پیاروں سے ہاتھ ملاتے تھے اور خوشی اور دُکھ میں کسی کو تسلّی دینے کے لیے اُس کے گلے لگتے تھے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’یہاں میری ایک ہی خواہش ہے کہ ہم سب سلامت رہیں، خوش رہیں اور صحت مند رہیں۔‘
شاہ رُخ خان نے لکھا کہ ’میری اِس سیلفی کا اِس پیغام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
بالی ووڈ کنگ نے لکھا کہ ’میں اِس سیلفی میں اچھا لگ رہا تھا اِس لیے میں نے اپنے اِس پیغام کے ساتھ یہ سیلفی بھی شیئر کردی۔
شاہ رخ خان پیاروں سے ہاتھ ملانے کو ترسنے لگے شاہ رخ خان پیاروں سے ہاتھ ملانے کو ترسنے لگے Reviewed by movies dramas and artical on April 10, 2020 Rating: 5

No comments:

Music

2/Music/grid-big
Powered by Blogger.